صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت
صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی شہید ہوگئ ے
شہید ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اتوار 19مئی کی شام قیز قلعہ سے ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد شہر تبریز کی جانب واپس جارہے تهے کہ مشرقی آذربائیجان کے علاقے زرقان میں ان کا ہیلی کاپٹر حادثے سے دوچار ہوگیا اور صدراپنے ساتهیوں کے ہمراه درجہ شہادت پر فائز ہوگئے ۔ حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت ہیلی کاپٹر میں شہید صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے ہمراه وزیر خارجہ شہید حسین امیر عبداللہیان صوبہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر شہید مالک رحمتی ،صدرمملکت کے سیکورٹی دستے کے کمانڈر شہید جنرل سید مہدی موسوی اور صدر کے محافظین موجود تهے۔