31 May 2025
۱۴۰۴/۰۳/۰۷- ۱۱:۲۹
7 خرداد 1404 - 11:29
وزیرِاعظم شہباز شریف کا دورۂ ایران

رہبرِ معظم انقلاب اسلامی اور صدرِ ایران سے اہم ملاقاتیں

رہبرِ معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے 25 می 2025 کو وزیرِاعظم پاکستان جناب شہباز شریف اور ان کے اعلیٰ سطحی وفد کو شرفِ ملاقات بخشا۔ وفد میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، اور وزیرِاعظم کے مشیر طارق فاطمی‌شامل تھے۔

 اس ملاقات کے دوران، رہبرِ معظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خاتمے پر مسرت کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے مابین موجودہ تنازعات کے پُرامن حل کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے پاکستان کو عالمِ اسلام میں ایک اہم اور ممتاز مقام کا حامل قرار دیتے ہوئے ایران اور پاکستان کے مابین مربوط اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ غزہ میں جاری صہیونی مظالم کا سدباب کیا جا سکے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بھی وزیرِاعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے ساتھ ملاقات کی، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ صدر پزشکیان نے بهتر سرحدی  حفاظت اور امن و امان کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی قومی سلامتی کا حصہ سمجھتا ہے اور پاکستان و بھارت کے درمیان قیامِ امن اور جنگ بندی کا خیرمقدم کرتا ہے۔

فایل های ضمیمه

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما