12 August 2025
۱۴۰۴/۰۵/۰۹- ۱۴:۰۳
9 مرداد 1404 - 14:03
ایک اعلیٰ سطحی سیاسی و اقتصادی وفد کے همراه

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا دورہ پاکستان

اسلامی جمہوریہ ایران کے معزز صدر، ڈاکٹر مسعود پزشکیان، نے 2 اور 3 اگست کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا سرکاری دورہ کیا۔ صدر پزشکیان نے اپنا دورہ لاہور سے شروع کیا، جہاں پاکستان مسلم لیگ کے قائد جناب نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ لاہور میں قیام کے دوران، صدر موصوف نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی روز بعد ازاں، صدر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچے، جہاں وزیر اعظم پاکستان جناب شہباز شریف نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے معزز صدر، ڈاکٹر مسعود پزشکیان، نے 2 اور 3 اگست کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا سرکاری دورہ کیا۔

صدر پزشکیان نے اپنا دورہ لاہور سے شروع کیا، جہاں پاکستان مسلم لیگ کے قائد جناب نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ لاہور میں قیام کے دوران، صدر موصوف نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اسی روز بعد ازاں، صدر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچے، جہاں وزیر اعظم پاکستان جناب شہباز شریف نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

3 اگست کو صدر پزشکیان نے وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی صدر پزشکیان سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ، صدر نے ایران-پاکستان بزنس فورم سے کلیدی خطاب کیا، جس میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ، وزیر تجارت، اور 300 سے زائد ممتاز تاجروں اور صنعتکاروں نے شرکت کی۔

صدر کے ہمراہ ایرانی وزراء پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود تھا، جن میں وزیر خارجہ، وزیر دفاع و پشتیبانیِ نیروهای مسلح، وزیر برائے مواصلات و شہری ترقی، وزیر صنعت، معدن و تجارت، سیستان و بلوچستان کے گورنر اور دیگر سینئر سیاسی و اقتصادی حکام شامل تھے۔ اس وفد نے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔

اس اہم دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبہ جات میں 12 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، جو دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی مفادات کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

فایل های ضمیمه

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما