25 May 2026
۱۴۰۱/۰۱/۳۱- ۱۰:۱۹ - مشاهده: ۷۴۳

صدر رئیسی کی نئے پاکستانی وزیراعظم کو مبارکباد - پاکستانی وزیر اعظم نےایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی

ایرانی صدر مملکت نے اپنے ایک پیغام میں جناب میاں شہباز شریف کو پاکستان کا نیا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں امید ظاہر کی کہ آگے کا راستہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مطلوبہ سطح تک لے جائے گا۔
صدر رئیسی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ نئی مدت سمیت ہمہ گیر تعاون کو بہتر بنانے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔

 

جناب شہباز شریف نے بهی ایرانی صدر کی جانب سے مبارکبادی پیغام  بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔

تہران میں پاکستانی سفارت خانے نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ تہران اور اسلام آباد دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کے فروغ لیے مل کر کام کریں گے۔

شہباز شریف نے ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما