اسلامی جمہوریه ایران کے سیکریٹری برائے اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کا پاکستان کا دورہ
جناب علی لاریجانی، سیکریٹری اعلیٰ قومی سلامتی کونسلِ جمہوری اسلامی ایران، نے 25–26 نومبر 2025 کو پاکستان کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔
جناب علی لاریجانی، سیکریٹری اعلیٰ قومی سلامتی کونسلِ جمہوری اسلامی ایران، نے 25–26 نومبر 2025 کو پاکستان کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔
اپنے وفد کے ہمراہ اس دورے کے دوران جناب علی لاریجانی نے وزیر اعظم جناب شہباز شریف، صدرِ پاکستان جناب آصف علی زرداری، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (آرمی چیف)، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور سیکیورٹی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اسی طرح، انہوں نے دورے کے دوران پاکستان کے علمائے کرام اور مذہبی رہنماؤں، تھنک ٹینک کے سربراہان، امن و سلامتی کے ماہرین اور میڈیا نمائندگان کے ساتھ بھی علیحدہ نشستیں کیں۔