پاکستانی وزیر اعظم کی ایرانی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو
پاکستانی وزیر اعظم نے ایرانی صدر کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں ایرانی قوم کے لیے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا اور تازہ ترین علاقائی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران بندر عباس میں شهید رجائی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ پاکستانی وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ دونوں فریقین نے خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے علاقائی استحکام کے فروغ میں ایران کے کسی بھی مثبت کردار کا خیر مقدم کیا۔