23 January 2025
۱۴۰۱/۰۶/۰۱- ۱۴:۳۱ - مشاهده: ۲۶۸

ایران کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی ہماری ترجیح ہے: پاکستانی وزیر براے اقتصادی امور

پاکستانی وزیر براے اقتصادی امور نے کہا ہے ایران کے ساتھ  تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ان تعلقات کی مضبوطی کو دونوں ہمسایہ ممالک کے فائدے میں قرار دیا۔

 یہ بات پاکستانی وزیر براے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے آج بروز بدھ ایرانی وزیر مواصلات اور شہری ترقی رستم قاسمی‌کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔

انہوں نے ایران کے ساتھ  تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ان تعلقات کی مضبوطی کو دونوں ہمسایہ ممالک کے فائدے میں قرار دیا۔

پاکستانی وزیر براے اقتصادی امور کہا کہ دوست اور برادر ملک ایران کے ساتھ تعاون ہمیشہ پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس تعاون کو وسعت دینے کے لیے پابندیوں کے خاتمے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔

ایاز صادق نے اس ملاقات میں کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسی ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور باہمی مفادات کی بنیاد پر تمام شعبوں میں ان تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان اور ایران نہ صرف پڑوسی بلکہ برادر ہیں۔ اس لیے ہم نے ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون اور تعامل کو ترجیح دی ہے اور پاکستان ان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے کیونکہ وہ اسے دونوں فریقوں کے فائدے کے لیے اہم سمجھتا ہے۔

ایرانی وزیر مواصلات اور شہری ترقی رستم قاسمی نے حکومت پاکستان کی جانب سے ایرانی وفد کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو توانائی، زراعت، صنعت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی کوئی حد نہیں ہے۔

پاکستانی وزیر براے اقتصادی امور نے ایران وزیر کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری تجویز یہ ہے کہ ہمیں پابندیوں کے خاتمے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ ہمیں ایران کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے متبادل راستے تلاش کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

ایاز صادق نے مذہبی سیاحت کو دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعاون کا ایک اہم شعبہ قرار دیتے ہوئے اس شعبے میں باہمی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔

رستم قاسمی ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں ایران اور پاکستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 21ویں اجلاس میں شرکت کے لیے آج کی صبح اسلام آباد پہنچے جہاں پاکستانی وزارت اقتصاد اور خزانہ کے نائب نے ان کا استقبال کیا۔

دونوں ممالک کے 21ویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کی افتتاحی تقریب چند گھنٹے قبل اسلام آباد میں ممتعلقہ وزارتوں کے نائب وزراء کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

ایران پاکستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے سربراہ اور ہمارے ملک کے وفد نے آج بروز بدھ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر کے دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما