18 January 2025
۱۴۰۳/۰۸/۲۰- ۱۱:۲۰ - مشاهده: ۵۷

یہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں علامہ اقبال جیسا شاعر نصیب ہوا

علامہ ڈاکٹر محمد اقبال جہان اسلام اور عالم بشریت کی وہ ہستی ہیں کہ جنہوں نے اپنی شاعری اور نثری تحریروں سے دنیا کی تمام انسانیت کو حریت اور آزادی کا پیغام دیا ہے اقبال نے خصوصا عالم اسلام کو خواب غفلت سے بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے

یہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں علامہ اقبال جیسا شاعر نصیب ہوا لیکن ہم ایرانی بھی اس پر فخر کرتے ہیں کہ علامہ اقبال نے فارسی زبان میں شاعری کی ہے اور اپنا پیغام فارسی زبان میں ہم تک پہنچایا ہے انقلاب ایران بلا شبہ علامہ اقبال کے اشعار و افکار کا مرہون منت ہے علامہ اقبال وہ ہستی ہیں کہ جن کے بارے میں ایران کے سپریم لیڈر رہبر معظم آیت اللہ ,سید  علی خامنہ ای فرماتے ہیں: علامہ اقبال کی زندگی کے پہلو اتنے درخشاں ہیں کہ اگر ہم یہ کہیں کہ اقبال ایک فلسفی یا ایک عالم یا ایک شاعر ہیں تو ہم اقبال کی شخصیت کو کم کر رہے ہیں۔ البتہ اقبال بلاشبہ ایک عظیم شاعر ہیں اور ان کا شمار  بڑے شعراء میں ہوتا یے۔

 انقلاب ایران کے بارے میں اقبال نے سالوں پہلے یہ پیش گوئی کی تھی کہ

 تہران ہو گر عالم مشرق کا جنیوا

 شاید کرہ عرض کی تقدیر بدل جائے

 اور اس حقیقت سے بھی کون انکار کر سکتا ہے کہ یہ شعر علامہ اقبال نے امام خمینی کے بارے میں فرمایا تھا کہ

می‌رسد مردی که زنجیر غلامان بشکند

دیده‌ام از روزن دیوار زندان شم

تصاویر

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما