18 January 2025
۱۴۰۳/۰۸/۱۶- ۱۳:۵۶ - مشاهده: ۷۱

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا دوره پاکستان

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب ڈاکٹر سید عباس عراقچی اپنے علاقائی دوروں کے تسلسل میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی دعوت پر 5 نومبر 2024 کو پاکستان پہنچ گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب ڈاکٹر سید عباس عراقچی اپنے علاقائی دوروں کے تسلسل میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی دعوت پر 5 نومبر 2024 کو ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔ ہوائی اڈے پر پاکستان کی وزارت خارجہ کے حکام، اسلام آباد میں ایرانی سفیر اور ایرانی سفارت خانے کے دیگر سفارتکاروں نے ڈاکٹر عراقچی کا استقبال کیا۔ اس دورے کے دوران وزیر خارجہ نے وزیر اعظم جناب شہباز شریف، وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم جناب اسحاق ڈار اور آرمی چیف جناب سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے جناب عراقچی کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا۔ جس میں مختلف شعبه‌هائے زندگی سے تعلق رکهنے والی اهم پاکستانی شخصیات نے شرکت کی.

فایل های ضمیمه

تصاویر

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما