22 November 2024
۱۴۰۱/۰۶/۰۱- ۱۴:۵۶ - مشاهده: ۲۹۲

پاک ایران کی نمائش میں 35 ایرانی کمپنیوں اور کاروباری کارکنوں کی موجودگی

پاک ایران کی پہلی خصوصی نمائش پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں 35 ایرانی کمپنیوں کے 50 منیجرز اور نمائندے شریک ہوں گے جس کا مقصد کاروباری تعاون بڑھانے کے لئے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔

نائب ایرانی وزیر تعاون، محنت اور سماجی بہبود مہدی مسکنی اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی اور بعض پاکستانی حکام کی موجودگی میں بدھ کے روز اس نما‏ئش کی افتتاحی تقریب کی منعقد کی جائے گی۔

ایرانی میلاد نور کمپنی کے منیجر ڈائریکٹر علی محتشم امیری نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی کمپنیاں ادویات اور طبی آلات، خوراک، تعمیراتی مشینری، ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن، توانائی، تیل، گیس اور پیٹرو کیمیکل کمپنیاں، علم پر مبنی کمپنیاں اور کوآپریٹیو کے شعبوں میں موجود ہوں گے اور اس پڑوسی ملک کے اقتصادی کارکنوں کے ساتھ اپنی تازہ ترین مصنوعات اور تجربات پیش کریں گے۔

 

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما