21 November 2024
۱۴۰۲/۱۰/۲۲- ۱۳:۰۵ - مشاهده: ۲۷۹

قائد انقلاب کا پاکستان کے علمائے کرام اور مدارس کے نام تعزیتی پیغام

ممتاز عالم دین شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پر رہبر معظم کا تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ممتاز عالم دین حجت الاسلام والمسلمین حاج شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر پاکستان کے علماء کرام اور اسلامی مدارس کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی‌کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

 انا الله و انا الیہ راجعون

 محترم عالم دین اور خادم حجة الاسلام والمسلمین جناب حاج شیخ محسن على

 نجفی مرحوم طاب ثراہ کی وفات کی خبر سن کر افسوس اور صدمہ ہوا۔

 میں پاکستان کے علمائے کرام اور مدارس ان کے اہل خانہ اور دوستوں بالخصوص بلتستان کے معززین اہل تشیع سے اس محترم عالم کی وفات پر تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال سے ان کی مغفرت واسعہ اور بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل و اجر کا دعاگو ہوں.

 و علیکم السلام و رحمة الله و برکاته

 سید علی خامنه ای

 ۱۰ جنوری ۲۰۲٤

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما