23 November 2024
۱۴۰۲/۱۲/۱۷- ۱۱:۴۴ - مشاهده: ۸۴

آیت اللہ رئیسی کے جلد دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، شہباز شریف

صدر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ٹیلی فونی گفتگو کی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری شدہ بیان میں آیا ہے کہ صدر ایران آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے ٹیلی فونی گفتگو کے دوران پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد دی اور ان کے لئے سربلندی اور روزافزوں کامیابی کی دعا کی۔

اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم نے دونوں ہمسایہ ممالک کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے اس موقع پر ایک بار پھر آیت اللہ رئیسی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور کہا کہ اس دورے کے جلد انجام پانے کے منتظر ہیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر کے بیان میں آیا ہے کہ صدر ایران نے بھی اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ شہباز شریف اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان اور پاکستانی عوام کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کریں گے۔ صدر سید ابراہیم رئیسی نے اس ٹیلی فونی گفتگو کے دوران تجارت، توانائی اور سیکورٹی تعلقات میں فروغ پر زور دیا اور تہران اور اسلام آباد کے قریبی رابطوں کو دونوں ملک کے عوام اور علاقائی امن و استحکام کے لئے ضروری قرار دیا۔

قابل ذکرہے کہ صدر سید ابراہیم رئیسی اور شہباز شریف اب تک تین بار ملاقات کرچکے ہیں۔

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما