18 January 2025
۱۴۰۲/۱۲/۲۵- ۰۹:۳۶ - مشاهده: ۳۹۲

پاکستان کے نئے وزیر خارجہ کو ڈاکٹر امیرعبداللہیان کا تہنیتی پیغام

وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان نے پاکستان کے نئے وفاقی وزیر خارجہ کے نام ایک پیغام جاری کیا اور عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے نام ڈاکٹر امیرعبداللہیان کے پیغام میں درج ہے کہ: دوست اور ہمسایہ ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور تہنیت پیش کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے اپنے اس پیغام میں اطمینان ظاہر کیا ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت کے سیاسی عزم اور ایران اور پاکستان کی وزارت خارجہ کے روابط سے، ماضی کی طرح مختلف شعبوں میں دو طرفہ اور چندفریقی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان نے اس پیغام میں اپنے پاکستانی ہم منصب کے لئے صحت و کامیابی اور پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے سربلندی اور ترقی کی دعا کی۔

 
 

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما