23 November 2024
۱۴۰۳/۰۱/۰۷- ۱۴:۳۸ - مشاهده: ۱۲۶

اسلام آباد میں نوروز کا عالمی جشن

23 مارچ 2024 کو سفارت خانے کے احاطے میں پاکستان کی سیاسی اور ثقافتی شخصیات اور اسلام آباد میں مقیم سفیروں کی موجودگی مین بین الاقوامی نوروز کی تقریب کا انعقاد۔

  

23 مارچ 2024 کو سفارت خانے کے احاطے میں پاکستان کی سیاسی اور ثقافتی شخصیات اور اسلام آباد میں مقیم سفیروں کی موجودگی مین بین الاقوامی نوروز کی تقریب کا انعقاد۔ اس تقریب میں سیاسی و ثقافتی شخصیات، سیاسی جماعتوں کے قائدین، عسکری حکام، یونیورسٹی کے پروفیسرز، پاکستان کے سینئر صحافیوں کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں مقیم سفیروں اور سفارت کاروں نے بھی شرکت کی۔

پاکستان میں اسلامی جمهوریه ایران کے سفیر ڈاکٹر امیری مقدم نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوروز دوستی، مہربانی اور پرامن بقائے باہمی‌کی قدیم ترین رسم ہے۔ پاکستان میں تاجکستان کے سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز نے بھی نوروز کے عالمی دن کی تقریب کے انعقاد پر ایرانی سفارت خانے کی تعریف کی اور کہا: ہم سب کو اس جشن کے انعقاد پر فخر ہے۔ نمل یونیورسٹی کے فارسی لینگویج ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ یاسمین نے بھی اپنی تقریر میں نوروز کے فلسفے کو واضح کیا۔ پاکستان کی سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا: نوروز اور اقبال دو برادر اور ہمسایہ ممالک ایران اور پاکستان کا مشترکہ ورثہ ہیں

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما