23 November 2024
۱۴۰۳/۰۱/۲۴- ۱۰:۱۲ - مشاهده: ۱۲۳

ایران اور پاکستان کے صدور نے صیہونی حکومت کے جرائم کا سلسلہ رکوانے کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

ایران اور پاکستان کے صدور، سید ابراہیم رئیسی اور آصف علی زرداری نے با ہمی روابط میں فروغ اور خطے کے حالات بالخصوص غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا. ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور پاکستان کے صدرآصف علی زرداری نے جمعرات کی شام ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

  ایران اور پاکستان کے صدور، سید ابراہیم رئیسی اور آصف علی زرداری نے با ہمی روابط میں فروغ  اور خطے کے حالات  بالخصوص غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.  ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور پاکستان کے صدرآصف علی زرداری نے جمعرات کی شام ٹیلیفون پر گفتگو  کی۔

 اس گفتگو میں صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری اور پاکستان کی حکومت نیز عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ۔   انھوں نے امید ظاہر کی کہ آصف علی زرداری کے دور صدارت میں ایران اور پاکستان کے روابط میں زیادہ سے زیادہ فروغ اور استحکام آئے گآ۔صدرایران نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان ثقافتی، تجارتی  اور توانائی کے  شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کی کافی گنجائشیں پائی جاتی ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کو امید ہے کہ ان گنجائشوں سے کام لینے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔   

انھوں  نے داعش سمیت  مختلف فتنوں کا سرکچلنے میں امت اسلامیہ کے مومن اور غیور نوجوانوں کے کردار کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ تسلط پسند طاقتیں ایران اور پاکستان کے روابط میں فروغ سے خوش نہیں ہیں اور دونوں اسلامی ملکوں  کے درمیان اختلاف اور خلیج پیدا کرنے کے لئے فتنہ انگیزیوں میں مصروف ہیں۔  صدر سید ابراہیم رئیسی نے  کہا  کہ دہشت گردی کے خلاف  مشترکہ مہم میں ایران اور پاکستان کا باہمی تعاون دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادے گا۔   

صدر ایران نے  اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری کے ساتھ اس ٹیلیفونی گفتگو میں غزہ میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کو سبھی اسلامی ملکوں اور دنیا کے حریت پسندوں کے لئے انتہائی غم انگیز قرار دیا۔  انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کورکوانے کے لئے بچوں کی قاتل اس غاصب حکومت پر موثر دباؤ جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔   

 پاکستان  کے صدر آصف علی زرداری نے بھی  اس ٹیلیفونی گفتگو میں ایران کی حکومت اور عوام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور دمشق میں ایرانی  کونسلیٹ کی عمارت پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی۔

 انھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ روابط کے فروغ میں کافی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ثفافتی اور تہذیبی اشتراکات اور ثقافتی، تجارتی نیز اقتصادی روابط میں فروغ کی گنجائشیں بہت زیادہ ہیں ۔  صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ایران اور پاکستان کے دشمنوں کی فتنہ انگیزیوں کے بارے میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی تعاون بڑھا کر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔     

 غزہ اور غاصب صیہونی حکومت کے بارے میں، اپنے ایرانی ہم منصب سید ابراہیم رئیسی کے نظریات کی تائید کرتے ہوئے  صدر پاکستان نے بھی کہا کہ مظلوم فلسطینی عوام  کے خلاف جرائم  کا سلسلہ بند کرنے کے لئے  غاصب  صیہونی  حکومت پر دنیا کے آزاد اور مسلمان ملکوں کے دباؤ  کی ضرورت ہے۔

متن دیدگاه
نظرات کاربران
تاکنون نظری ثبت نشده است

امتیاز شما