اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صنعت، معدن اور تجارت ڈاکٹر سید محمد اتابک نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صنعت، معدن اور تجارت ڈاکٹر سید محمد اتابک نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے 23ویں اجلاس میں اپنے ملک کی نمائندگی کی اور اس اجلاس سے خطاب کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صنعت، معدن اور تجارت ڈاکٹر سید محمد اتابک نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے 23ویں اجلاس میں اپنے ملک کی نمائندگی کی اور اس اجلاس سے خطاب کیا۔ اس اہم علاقائی اجلاس کے موقع پر انہوں نے پاکستان کے وزیر تجارت جناب جام کمال خان سے دو طرفہ ملاقات بھی کی۔
شنگھائی تعاون تنظیم نے اسلام آباد اجلاس کے اختتامیبیان میں یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کی مخالفت اور ان پر تنقید کی، کیونکہ انہیں عالمی سطح پر کثیر جہتی تجارتی نظام کو کمزور کرنے والا سب سے اہم عنصر سمجھا جاتا ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم نے کہا کہ اس تنظیم کو رکن ممالک کے نظریات اور مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نئے بین الاقوامی تعلقات کے نظام کے قیام کے لئے کام کرنا چاہئے جو باہمی احترام، انصاف، مساوات اور فائدہ مند تعاون پر مبنی ہو اور "ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل" کے تصور کو تنظیم کے جوہر کے طور پر فروغ دیا جائے۔
ایرانی وفد کے سربراہ نےحکومت پاکستان کی شاندار میزبانی پر شکریہ بھی ادا کیا